وادی کشمیر میں نصف ہفتے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے کئی ہوائی پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں۔ برفباری سے شہر و دیہات میں معمولات زندگی درہم بر ہم ہو کر رہ گئی ہے۔ گاڑیوں کی نقل و حمل پر مکمل بریک لگ گیا ہے۔
بڈگام: برف باری کا سلسلہ جاری، کئی پروازیں منسوخ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں شدید برفباری سے جہاں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ وہیں تمام تحصیل ہیڈکواٹر کو ضلع سے جوڑنے والی سڑکیں بھی مکمل طور پر برف کی چادر سے ڈھک گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حمل پوری طرح سے متاثر ہوگئی ہے۔ برفباری سے بجلی کی سپلائی بھی رک گئی ہے۔
بڈگام: برف باری کا سلسلہ جاری، کئی پروازیں منسوخ بتایا جا رہا ہے کہ بڈگام ضلع کے بالائی علاقوں میں میوہ باغاتِ کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کے علاوہ کھاگ، خانصاحب، چاڈورہ اور پکھر پورہ میں کئی رہائشی مکانات برفباری کی وجہ سے گر گئے ہیں۔ پیڑوں کے گرنے یا ان کے شاخوں کے ٹوٹنے سے بجلی کی تاروں اور خمبوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر: برفیلی چادر میں لپٹے دلفریب مناظر، تصاویر میں
ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس جنگی طور پر سڑک، بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش میں لگے ہیں۔ برفباری کی وجہ سے ضلع انتظامیہ کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔