مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں جدید ترین مشینری موجود ہونے کے باوجود انہیں دس کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے چاڈورہ ہسپتال میں علاج معالجے کے لیے جانا پڑتا ہے۔
ہیلتھ سینٹر پر عوام نے تالا لگا دیا انہوں نے کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مقامی لوگوں نے پی ایس سی کے باہر احتجاج کیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔
لوگوں نے کہا کہ ہسپتال پر لاکھوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں لیکن ڈاکٹروں کی غیر موجودگی کی وجہ سے عوام علاج سے محروم ہے۔
مقامی افراد کے مطابق کورونا وائرس کے دوران پی ایچ سی میں تعینات ڈاکٹروں کو کورونا کی ڈیوٹی پر لگایا گیا ہے تب سے یہاں پر ڈاکٹرز نہیں ہیں۔ اس لیے اس ہسپتال میں احتجاجاً تالا لگا دیا گیا۔
ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ سی ایم او بڈگام کے سامنے اٹھایا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے کئی ڈاکٹرز ابھی بھی کورونا وائرس کے علاوہ پلس پولیو کی ڈیوٹی پر ہیں۔ تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ لوگوں کی مشکلات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا۔