وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں محکمہ سماجی بہبود Social Welfare Departmentکے دفتر میں مصنوعی اعضاء Artificial Limbsکی مینوفیکچرنگ کارپوریشن (ALIMCO) کے اشتراک سے جسمانی طور ناخیز افراد Specially Abled persons کے لیے گورنمنٹ مڈل اسکول چاڈورہ میں ایک خصوصی ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
تحصیل چاڈورہ اور تحصیل چرارِشریف سے تعلق رکھنے والے جسمانی طور خاص افراد کی ایک بڑی تعداد نے ایک روزہ کیمپ میں شرکت کی، جنہیں امداد فراہم کرنے کے لیے رجسٹر کیا گیا۔
پروگرام کے تحت ان مستحق افراد میں مصنوعی اعضاء، آرتھوٹک ایڈز، وئیل چیر، ٹرائی سائیکل، سی پی چیر، سمارٹ فونز، بصارت سے محروم کے لئے بریل کٹ، آلات سماعت، کلچ، واکنگ اسٹکس، موٹرائزڈ ٹرائی سائیکل وغیرہ تقسیم کیے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر بڈگام ڈاکٹر فرحانہ نے کہا کہ کیمپ کا انعقاد آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت ضلع بھر میں خصوصی طور پر معذور افراد کو امداد پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ان کی حقیقی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے اور انہیں مطلوبہ امداد فراہم کی جاسکے اور وہ اپنی روز مرہ کی زندگی عام لوگوں کی طرح گزار سکیں۔