اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: گولی لگنے سے عام شہری زخمی - Gunshots

سکیورٹی فورسز نے دومیل نارہ بل کے گرد و نواح کا محاصرہ کیا۔ تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی اور نزدیکی مکانوں میں تلاشی بھی لی گئی۔

بڈگام: گولی لگنے سے عام شہری زخمی
بڈگام : گولی لگنے سے عام شہری زخمی

By

Published : Dec 7, 2020, 2:03 PM IST

Updated : Dec 7, 2020, 3:11 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کچھ دیر پہلے دومیل ناربل میں گولیوں کی آواز سنی گئی جس میں ایک عام شہری کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سکیورٹی فورسز نے دومیل نارہ بل کے گرد و نواح کا محاصرہ کیا تھا اور تلاشی کارروائی عمل میں لائی تھی تاہم خبر لکھے جانے تک تلاشی کاروائی مکمل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق یہاں پر ایک مس فائر ہوا ہے جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی اور ایک عام شہری اس میں زخمی ہوا۔

اطلاعات کے مطابق زخمی شخص کی شناخت 25 سالہ شوکت احمد بھٹ کی طور پر ہوئی ہے۔ جو گوری پورہ سوزیتھ علاقے کا رہنے والا ہے اور وہ دومیل میں مکئی فروخت کرتا ہے۔ اس کے چہرے پر گولی لگی ہے۔ جسے علاج کے لیے قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Last Updated : Dec 7, 2020, 3:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details