دسویں جماعت کے امتحان میں ناکام ہونے کے بعد چاڈورہ بڈگام کی ایک طالبہ نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
بتایا جا رہا ہے کہ چاڈورہ کے بزگو کی اس طالبہ نے زہر کھا کر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔ طالبہ نے جب زہر کھایا تو اہل خانہ نے اسے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال چاڈورہ میں داخل کیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر منتقل کیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق لڑکی کا علاج چل رہا ہے اور اباس کی حالت مستحکم ہے۔