وسطی کشمیر میں ضلع بڈگام کے مازہامہ علاقے سے تعلق رکھنے والے افراد ان دنوں ماسک تیار کرنے اور انہیں عوام میں مفت تقسیم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے مارکیٹ میں ماسک کی قلت یا گراں فروشی کو مد نظر رکھتے ہوئے ماسک تیار کرنے کا تہیہ کیا۔
بڈگام: لاک ڈائون میں بھی خدمت خلق جاری انکا کہنا تھا کہ انہوں نے خدمت خلق کے لیے یہ کام شروع کیا ہے۔
ماسک تیار کر رہے مازہامہ کے نوجوان عام ایام میں قرآنی تعلیم سے علاقے کے نونہالوں کو آراستہ کرتے ہیں تاہم لاک ڈائون میں انہوں نے خدمت خلق کے لیے ماسک تیار کرنے کا عزم کیا ہے۔
عرفان احمد نامی ایک مقامی نوجوان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’لاک ڈائون کی وجہ سے جہاں عام زندگی متاثر ہے اور تعلیمی ادارے بھی بند پڑے ہیں، اس لیے ہم نے درسگاہ میں ہی ماسک تیار کرکے انہیں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘
کوروناوائرس کی وبا کے دوران بھی خدمت خلق کا یہ جذبہ لائق ستائش ہے۔