چوری مجرو میں شام سے پہلے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گاؤں کا محاصرہ کیا گیا، جس کے بعد گھر گھر تلاشی عمل میں لائی گئی۔ ساتھ ہی گاؤں کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور راہگیروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی فورسز کو ایک اطلاع ملی تھی کہ یہاں پر عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں، جس کے بنا پر فورسز نے یہ کارروائی عمل میں لائی۔ اس کاروائی میں سیکیورٹی فورسز کی 53 آر آر، ایس او جی بڈگام، 79 سی آر پی ایف اور بڈگام پولیس ایک ساتھ کارروائی عمل میں لا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کہاں بنتی ہے آپکی پینسل؟
بڈگام کے بیروہ علاقے میں محاصرہ اور تلاشی کاروائی - عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں
بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں واقع چوری مجرو میں پانچ بجے محاصرہ کیا گیا اور بعد میں تلاشی کاروائی عمل میں لائی گئی۔
محاصرہ اور تلاشی کاروائی
آخری خبر ملنے تک سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کاروائی جاری تھی اور علاقے میں فوج کی ایک بڑی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ شام کے بعد لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔