اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام کے خانصاحب علاقے میں محاصرہ اور تلاشی کاروائی

جموں و کشمیر میں ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے کے یاری کھاہ کے وانی محلہ اور لالہ محلہ کا سیکیورٹی فورسز نے محاصرہ کیا اور بعد میں تلاشی کاروائی عمل میں لائی جو ابھی بھی جاری ہے.

بڈگام کے خانصاحب علاقے میں محاصرہ اور تلاشی کاروائی
بڈگام کے خانصاحب علاقے میں محاصرہ اور تلاشی کاروائی

By

Published : Mar 23, 2021, 10:14 PM IST

سیکیورٹی فورسز نے یارِ کھاہ کے وانی محلہ اور لالہ محلے کا محاصرہ کیا جس کے بعد گھر گھر تلاشی عمل میں لائی اور ساتھ ہی ان دونوں محلوں کے تمام داخلی ؤ خارجی راستوں کو بند کر دیا ہے تاکہ کوئی بھی شخص محاصرے سے باہر نہ جا سکے اور راہگیروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے.



سیکیورٹی فورسز کو ایک اطلاع ملی تھی کہ یہاں پر عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں جس کے بنا پر فورسز نے یہ کارروائی عمل میں لائی. اس کاروائی میں سیکیورٹی فورسز کی 53 آر آر، ایس او جی، سی آر پی ایف اور بڈگام پولیس کی مشترکہ ٹیم ایک ساتھ کارروائی کر رہے ہیں.


آخری خبر ملنے تک سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کاروائی جاری تھی اور علاقے میں فوج کی ایک بڑی نفری کو تعینات کیا گیا ہے اور آخری اطلاع ملنے تک تلاشی کاروائی جاری تھی اور مزید معلومات کا انتظار ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details