مرکز کے انتظام جموں و کشمیر میں ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے کے آری پانتھن کو سیکیورٹی فورسز نے حصارے میں لیکر تلاشی کاروائی عمل میں لائی۔
سیکیورٹی فورسز نے آری پانتھن بیروہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے اور راہگیروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ تاہم مین روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلا رکھا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کو علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی ہے جس کے بعد یہاں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
بڈگام: آری پانتھن میں سرچ آپریشن - CASO IN ARIPATHAN
اس کاروائی میں سیکیورٹی فورسز کی 2 آر آر، ایس او جی بڈگام، سی آر پی ایف اور بڈگام پولیس کی مشترکہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
آری پانتھن میں سرچ آپریشن
اس کاروائی میں سیکیورٹی فورسز کی 2 آر آر، ایس او جی بڈگام، سی آر پی ایف اور بڈگام پولیس کی مشترکہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
آخری خبر ملنے تک سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی جاری تھی اور علاقے میں فوج کی ایک بڑی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔