جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے گاؤں ورہ ہامہ ( بیروہ) میں سکیورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کی ہے۔ علاقے کو پوری طریقے سے محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔
فورسز نے گاؤں کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا ہے تاکہ کوئی بھی شخص محاصرے سے باہر نہ جا سکے اور راہگیروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ گاؤں میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں جس کے بعد فوج کی 53 آر آر بٹالیئن، ایس او جی ماگام، سی آر پی ایف اور بڈگام پولیس کی مشترکہ ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔