بڈگام:جموں و کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے بارشیں جاری ہیں۔ اس دوران وادی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بمنہ میں باندھ ٹوٹ جانے کے باعث سیلاب کا پانی رہائشی مکانوں میں گھس گیا جس وجہ سے لوگوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا جارہا ہے۔مقامی نوجوانوں نے باندھ کو بچانے کی انتھک کوشش کی تاہم موسلا دھار بارشوں اور نالے میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث باندھ ٹوٹ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے گوری پورہ اور خمینی چوک بمنہ کی پوری بستی میں پانی داخل ہوگیا۔ Flood Water Enters Bemina Srinagar
مقامی لوگوں اور رضا کاروں کی جانب سے رہائشی مکانوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات کیا۔ تاحال لوگوں کو منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ڈرینج سسٹم ناکارہ ہونے اور نالے کے باندھوں کی مرمت نہ ہونے کے باعث علاقے میں یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔