جموں و کشمیر کے حجاج کا پہلا قافلہ سعودی عرب سے سالانہ حج کی تکمیل کے بعد آج سرینگر واپس لوٹ آیا۔ فریضہ حج انجام دینے کے بعد حجاج کرام کا واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ایسے میں جموں وکشمیر سے 145(ایک سو پینتالیس) حاجیوں کا پہلا قافلہ ہفتے کی صبح سرینگر پہنچ گیا۔ جہاں سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا انتظامیہ کے اعلی افسران نے والہانہ استقبال کیا ۔Hajj pilgrims returned
سری نگر ہوائی اڈے پر حجاج کے پہلے قافلہ کی واپسی کے موقع پر ایگزیکٹیو آفیسر جموں و کشمیر حج کمیٹی ڈاکٹر عبدالسلام میر نے کہا کہ ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے، ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر رینج سوجیت کمار، ڈپٹی کمشنر بڈگام اور جے اینڈ کے ایگزیکٹو آفیسر حج کمیٹی عبدالسلام میر نے حاجیوں کا والہانہ استقبال کیا، جو پہلے قافلے میں صبح سات بجکر 50 منٹ پر یہاں پہنچے۔ First flight carrying pilgrims back from Saudi Arabia
انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے پر اس سلسلہ میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ حجاج کرام کو امیگریشن کلیئرنس میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ اس سال کم از کم 80,000 بھارتی حاجی جن میں 7000 حجاج کا تعلق جموں و کشمیر سے ہیں حج کی سعادت حاصل کی۔ Hajj pilgrims welcomed at srinagar airport