وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام قصبہ میں آج شام دیر گئے آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک دکان جل کر خاکستر ہو گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری دکان کو اپنی زد میں لے لیا۔ اس واقعہ میں کڑھائی (ایمبرائڈری) کی دکان پوری طرح سے جل کر خاکستر ہو گئی۔
بڈگام قصبے میں آگ کی ہولناک واردات بعد ازاں آگ بجھانے والے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے نہ صرف روکا بلکہ آگ کو مکمل طور پربجھانے میں کامیاب ہوئے۔
پولیس کے مطابق یہ دکان شیر علی میر المعروف علی خان ولد محمد رمضان میر ساکنہ پالر بڈگام کی ہے، جو اس دکان میں کڑھائی کا کام کر رہے تھے۔
تاحال آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔ البتہ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔