بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں تحصیل دفتر چاڈورہ کے سامنے واقع مارکیٹ میں ایک شاپنگ کمپلیکس میں تقریباً 07:30 بجے آگ نمودار ہو گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنے لپیٹے میں لے لیا۔ اس واقع کی اطلاع چاڈورہ فائر بریگیڈ کو دی گئی جس نے مزید 05 نزدیکی میں پڑھنے والے فائر اینڈ ایمرجنسی کو موقع پر آگ بجانے کے لئیے بلایا۔ Fire Broke Out In Shopping Complex at Chadoora
بعد ازاں موقع پر موجود پولیس اور مجسٹریٹ کے ساتھ فائر بریگیڈ نے 18:45 گھنٹے تک آگ پر قابو پالیا تاہم آگ نے کمپلیکس کی بالائی منزل میں کچھ ڈھانچوں اور 02 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ کوئی زخمی ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔ ملبے کو صاف کیا جا رہا ہے اور گرے ہوئے حصے اور ملحقہ ڈھانچے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ Massive Fire Breaks out in Chadoora