اردو

urdu

ETV Bharat / state

PDP Leaders on Farooq Abdullah فاروق عبداللہ مذہبی معاملات میں مداخلت نہ کریں، پی ڈی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

یسین بھٹ نے کہا کہ گولگام اسکول کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں مسلم طلبا کو بھجن گاتے ہوئے دکھایا گیا، جس کے بعد محبوبہ مفتی نے اس کی مذمت کی تھی لیکن فاروق عبداللہ نے اس معاملہ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے کوئی ہندو نہیں ہوجاتا۔ Farooq Abdullah Should Not Interfere in Religious Matters

فاروق عبداللہ مذہبی معاملات میں مداخلت نہ کریں، پی ڈی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس
فاروق عبداللہ مذہبی معاملات میں مداخلت نہ کریں، پی ڈی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

By

Published : Sep 21, 2022, 5:06 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر کے بڈگام میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر محمد یٰسین بھٹ نے آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو مدہبی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ Farooq Abdullah Should Not Interfere in Religious Matters

فاروق عبداللہ مذہبی معاملات میں مداخلت نہ کریں، پی ڈی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ مسلمان طالب علموں کی جانب سے بھجن گانا کوئی غلط بات نہیں ہے اور بھجن گانے سے مذہب تبدیل نہیں ہوتا۔ فاروق عبداللہ کا مزید کہنا ہے کہ وہ بھی بھجن گاتے ہیں اور کیا اس سے میں ہندو بن جاؤں گا۔ یسین بھٹ نے کہا کہ گولگام اسکول کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں مسلم طلبا کو بھجن گاتے ہوئے دکھایا گیا،جس کے بعد محبوبہ مفتی نے اس کی مذمت کی تھی لیکن فاروق عبداللہ نے اس معاملہ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے کوئی ہندو نہیں ہوجاتا۔

یہ بھی پڑھیں:Jamia Masjid Srinagar سرینگر جامع مسجد مکمل طور پر کُھلی ہے، سرینگر پولیس

یسین بھٹ نے کہا کہ فاروق عبداللہ کو مذہبی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ وہ ایک سیاسی رہنما ہیں، انہیں مقامی لوگوں کے جذبات سے نہیں کھیلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھجن گانا ہمارے مذہب کے خلاف ہے اور اس طرح کے واقعات کی مذمت کی جانی چاہئے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Pdp presser

ABOUT THE AUTHOR

...view details