اردو

urdu

By

Published : Sep 6, 2021, 8:41 PM IST

ETV Bharat / state

شریف آباد میں ایکس سروس مین ریلی کا انعقاد

کونٹر انسرجنسی فورس یا کیلو فورس کی جانب سے آج ایکس سروس مین ریلی (ex-servicemen rally) منعقد کی گئی۔ شالٹینگ ملیٹری گیریسن، شریف آباد میں اس سلسلے میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ایک سو ساٹھ سابق فوجیوں نے شرکت کی۔

ex-servicemen-rally-organised-by-army
شریف آباد میں ایکس سروس مین ریلی کا انعقاد کیا گیا

پروگرام میں کیلو فروس کے جنرل کمانڈنگ افسر میجر جنرل ایس ایس سلاریا نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ پروگرام میں ضلع سینک بورڈ کے نمائندوں کے علاوہ پنشن ڈسٹریبیوشن آفس اور جیکلی رپورٹ آفس کے افسران بھی موجود رہے، جنہوں نے سبکدوش فوجیوں کی شکایتوں کو سنا اور ان کی مشکلات کا ازالہ کیا۔

ویڈیو


پروگرام کے دوران سابق فوجیوں کو سرکار کی جانب سے جاری کئی فلاحی اسکیموں کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی۔ جنرل میجر ایس ایس سلاریا نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کا یہی مقصد تھا کہ سبکدوش فوجیوں کو درپیش مسائل کو دور کرنا اور انہیں مدد فراہم کرنے کا تھا۔ انہوں نے کہاکہ فوج کبھی بھی اپنے فوجیوں کو نہیں بھلاتے ہیں اور سرکاری سطح پر فوجیوں کی مالی امداد کے علاوہ ان کے فلاع و بہبود کے لیے کئی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں۔'


پروگرام کے افتتاح میں شال ٹینگ وار میموریل پر ملک کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو یاد کرکے انہیں گلہائے عقیدت پیش کیاگیا۔ پروگرام کے دوران آرمی گوڈ ول اسکول کے طلباء نے رنگا رنگ پروگرام کیے اور سامعین کو محظوظ کیا۔ وہیں پروگرام کے آخر میں سبکدوش فوجیوں اور خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details