اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام میں تصادم، ایک عسکریت پسند ہلاک - سینٹرل کشمیر کے ضلع بڈگام

سینٹرل کشمیر کے ضلع بڈگام میں سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔

انکاؤنٹر
انکاؤنٹر

By

Published : Jan 13, 2020, 5:25 PM IST

Updated : Jan 13, 2020, 8:04 PM IST

بڈگام کے بہرام پور چاندورہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔

اس تعلق سے بڈگام ایس ایس پی امود ناگپوری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انکاؤنٹر کی کاروائی ختم ہوگئی ہے اور ایک عسکریت پسند کی لاش بر آمد کی گئی جس کی شناخت عادل احمد گنائی ولد گلزار احمد گنائی کے طور پر ہوئی ہے، یہ ڈلوان کا رہنے والا ہے اور اس کا تعلق شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے بتایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں چاندورہ کے ایس ڈی پی او کو بھی گولی لگی ہے۔

Last Updated : Jan 13, 2020, 8:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details