کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا 'ضلع بڈگام کے بیرواہ میں انکاؤنٹر شروع ہوگیا ہے، سکیورٹی فورسز کاروائی میں مصروف ہے'۔
خبر لکھے جانے تک تصادم جاری تھا۔ ہلاک شدہ ایس پی او کی شناخت الطاف احمد کے طور پر ہوئی ہے جو چادورہ کے رہنے والے ہیں۔ زخمی پولیس اہلکار کی شناخت منظور احمد کے بطور ہوئی ہے جن کا تعلق سوپور سے ہے۔