اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملازمین کی غیر حاضری پر ڈی سی بڈگام برہم، رورل ڈیولپمنٹ آفس کو لگایا تالا - urdu news

سرکاری دفاتر میں ملازمین کی دیر سے آمد اور اکثر و بیشتر غیر حاضر رہنے کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ملازمین غیر حاضر، ڈی سی بڈگام نے رورل ڈیولپمنٹ آفس کو تالا بند کر دیا
ملازمین غیر حاضر، ڈی سی بڈگام نے رورل ڈیولپمنٹ آفس کو تالا بند کر دیا

By

Published : Apr 8, 2021, 3:50 PM IST

ڈی سی بڈگام نے جمعرات کو ضلع کے رورل ڈیولپمنٹ آفس کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بیشتر ملازمین کو غیر حاضر پایا جس کے بعد ڈی سی نے موقع پر ہی رورل ڈیولپمنٹ آفس پر تالا لگا دیا۔

ملازمین غیر حاضر، ڈی سی بڈگام نے رورل ڈیولپمنٹ آفس کو تالا بند کر دیا

لوگوں کی جانب سے ڈی سی کے اس اقدام کی سراہنا کی جا رہی ہے۔

جس کمپلیکس کو ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا نے تالا بند کیا اس میں اے سی ڈی بڈگام اور ڈی پی او بڈگام کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ ڈی سی نے جمعرات کو کمپلیکس کا اچانک دورہ کیا جس دوران اے سی ڈی بڈگام کے علاوہ ڈی پی او بڈگام بھی غیر حاضر تھے۔

مقامی لوگوں نے ڈی سی کے اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ’’اس سے دیگر ملازمین ہوش کے ناخن لیں گے اور وقت پر دفاتر پہنچ کر عوامی شکایات کا ازالہ کریں گے۔‘‘

مقامی باشندوں نے سرکاری ملازمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’موٹی رقومات لینے کے باوجود ملازمین دفاتر آنے میں سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں، یا اکثر اوقات غیر حاضر رہتے ہیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details