اردو

urdu

ETV Bharat / state

Electrician Electrocuted to death : سرینگر ایئرپورٹ پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے الیکٹریشن ہلاک - شیخ العالم انٹرنیشنل آئرپورٹ سرینگر

بڈگام ضلع کے ہمہامہ میں ایک 50 سالہ الیکٹریشن شیخ العالم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔Electrician Electrocuted to death

سرینگر ایئرپورٹ پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے الیکٹریشن  ہلاک
سرینگر ایئرپورٹ پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے الیکٹریشن ہلاک

By

Published : Aug 22, 2022, 11:49 AM IST

Updated : Aug 22, 2022, 12:39 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ہمہامہ میں اتوار کو ایک 50 سالہ الیکٹریشن ٹیکنیکل ہوائی اڈے سرینگر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔Electrician Electrocuted to death

ذرائع کے مطابق بڈگام میں شیخ العالم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مستقل ملازم کے طور پر کام کرنے والے الیکٹریشن کو کام کے دوران بجلی کا جھٹکا لگا جس کے بعد انہیں ضلع ہسپتال بڈگام ریفر کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت 50سالہ پرویز احمد راتھر ولد گل راتھر ساکن بچھرو چڈورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ برقی شاک سے ہلاک ہونے والے ملازم پرویز احمد راتھر گزشتہ کئی سالوں سے مزکورہ ایئرپورٹ پر ایمانداری سے اپنی خدمات انجام دے رہا تھا۔ اتوار کو ایئرپورٹ کے احاطے میں بجلی سے جڑے کاموں کو انجام دے رہا تھا تبھی اچانک انہیں زور دار بجلی کا جھٹکا لگا جس کے بعد ایئرپورٹ کے دیگر ملازمین اور حکام موقع واردات پر پہنچے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال پہنچایا۔

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور تمام طبی اور قانونی سرگرمیوں کے بعد ان کی لاش کو تدفین کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ اوڑی کے بنلیں، بونیار علاقے میں گزشتہ ہفتے کی دوپہر 45 سالہ خاتون بجلی کا کرنٹ لگنے سے فوت ہوگئی۔ مقامی باشندوں کے مطابق 45 سالہ حلیمہ بیگم زوجہ محمد رفیق گھریلو کام کے دوران بجلی کے راست رابطے میں آئیں اور بجلی کا شدید کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : Plumber Dies Of Electrocution: بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک شخص ہلاک

Last Updated : Aug 22, 2022, 12:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details