اردو

urdu

ETV Bharat / state

Train Crushes Man to Death ٹرین کی زد میں آکر معمر شہری ہلاک - معمر شہری چلتی ٹرین کی زد میں آکر فوت

وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جمعرات کو ایک معمر شہری چلتی ٹرین کی زد میں آکر فوت ہو گیا۔ Elderly Man Hit By Train Dies

ٹرین کی زد میں آکر معمر شہری کی موت
ٹرین کی زد میں آکر معمر شہری کی موت

By

Published : Feb 23, 2023, 3:04 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک معمر شخص اس وقت موت کی آغوش میں چلا گیا جب وہ ایک چلتی ٹرین کی زد میں آگیا۔ ریلوے کے ایک اہلکار نے کہا کہ چلتی ٹرین نے بڈگام - سرینگر ریلوے اسٹیشن کے قریب لگورا، پلوامہ کے رہنے والے ثناء اللہ بھٹ کو تقریباً 10:50 بجے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کو زخمی حالت میں ایک قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ میت کی لازمی طبی و قانونی کارروائی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ضروری لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا۔ گزشتہ مہینوں کے دوران وسطی اور جنوبی کشمیر میں کئی ٹرین حادثات پیش آئے جن میں چلتی ٹرین کی زد میں کئی افراد ہلاک ہو گئے۔ علاوہ ازیں گزشتہ دنوں جنوبی کشمیر میں ایک معمر شہری نے مبینہ طور ٹرین کے سامنے لیٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔ ٹریک کی ٹکر سے وہ شدید زخمی ہوئے بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئے۔

مزید پڑھیں:Man Killed After Hit By Train in Budgam چلتی ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details