محکمہ فوڈ سیفٹی کشمیر کی جانب سے آج ڈی سی آفس بڈگام میں ایٹ رائٹ ویلکیتھن اور میلہ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مختلف محکموں نے اپنے اسٹالز لگائے تھے۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی کے چیئرپرسن نذیر احمد خان پروگرام کے مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بڈگام موجود تھے۔ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی نے کئی ثقافتی پروگرام بھی منعقد کئے۔ Eat Right Mela Held in Budgam
Eat Right Mela Held in Budgam: بڈگام میں فوڈ سیفٹی محکمے کی جانب سے میلے کا انعقاد
ڈی ڈی سی کے چیئرمین نذیر احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا میلہ ہے اور محکمہ فوڈ اینڈ سیفٹی کی ان کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں تاکہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ Eat Right Mela Held in Budgam
ڈپٹی کمشنر فوڈ سیفٹی عرفانہ احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد لوگوں کو ان کی کھانے پینے کی عادات سے آگاہ کرنا تھا، انہوں نے کہا کہ 'میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جنک فوڈ سے پرہیز کریں اور اپنے بچوں کو اس سے دور رکھیں جیسا کہ ہم سب ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ کھانے کی خراب عادات نے جموں اور کشمیر میں ہائی بلڈ پریشر، بلڈ شوگر اور کینسر جیسی کئی بیماریوں کو جنم دیا ہے۔'
ڈی ڈی سی کے چیئرمین نذیر احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا میلہ ہے اور میں اس قسم کے میلوں کے انعقاد پر محکمہ فوڈ اینڈ سیفٹی کی کاوشوں کو سراہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں تاکہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ معیاری کھانا اور خوشگوار زندگی گزاریں۔