بڈگام :مشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ضلع بڈگام میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ضلع میں سال رواں کے دوران اب تک این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کی جانے والی 14 ویں گرفتاری ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بڈگام میں ایک منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جو مقامی نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھا۔انہوں نے منشیات فروش کی شناخت اشفاق رحمان خان ساکن شیخ پورہ بڈگام کے طور پر کی۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ ضلع بڈگام میں سال رواں کے دوران اب تک کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت عمل میں لائی جانے والی 14 ویں گرفتاری ہے۔موصوف ترجمان نے کہا کہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 77 مقدمے درج کئے ہیں۔