اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار - Kashmir drug menace

بڈگام پولیس نے حیدرپورہ چوک میں ایک منشیات فروش کی تحویل سے براؤن شوگر سمیت پچاس ہزار روپے کی نقدی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بڈگام: منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار
بڈگام: منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

By

Published : Oct 5, 2021, 7:27 PM IST

منشیات کے خلاف بڈگام پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، بڈگام پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے براؤن شوگر سمیت پچاس ہزار نقدی بھی ضبط کر لی ہے۔

بڈگام: منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

پولیس نے منشیات فروش کو حیدرپورہ چوک سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہمہامہ، بڈگام پولیس اسٹیشن کی پارٹی نے چوک میں ناکہ قائم کیا تھا اور اس دوران ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی۔

جموں و کشمیر پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران چار گرام براؤن شوگر اور پچاس ہزار نقدی بر آمد کرکے منشیات فروش کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ ’’جرم میں استعمال کی گئی گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔‘‘

گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت بٹہرہ، بڈگام کے مختار احمد وانی کے طور پر ہوئی ہے، پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

بڈگام پولیس نے لوگوں سے ایک بار پھر منشیات کے خلاف مہم میں پولیس کا ساتھ دینے اور منشیات فروشی سے وابستہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کو اطلاع دینے کی اپیل کی ہے، تاکہ ’’سماج کو منشیات جیسی بری لت سے پاک کیا جا سکے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details