بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروش کر گرفتار کر لیا۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے ضلع کے چیوڈارہ، بیروہ علاقے میں پولیس کی جانب سے قائم کیے گئے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے اسے ایک مخصوص حکمت عملی کے تحت حراست میں لیکر اس کی تلاشی لی۔
بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کی تلاشی کے دوارن 1130 گرام وزنی چرس پاؤڈر برآمد ہوئی۔ جس کے بعد اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ بڈگام پولیس نے حراست میں لیے گئے منشیات فروش کی شناخت تنویر احمد گنائی ولد محمد یوسف گنائی ساکنہ سودھی پورہ، بیروہ طور پر کی ہے۔ بڈگام پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر 13/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بیروہ میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔