اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Budgam: بڈگام میں منشیات فروش گرفتار - بیروہ منشیات فروش گرفتار

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔Drug Peddler Arrested in Budgam Contraband Substance Recovered

Drug Peddler Arrested in Budgam: بڈگام میں منشیات فروش گرفتار
Drug Peddler Arrested in Budgam: بڈگام میں منشیات فروش گرفتار

By

Published : Aug 22, 2022, 11:17 AM IST

بڈگام: پولیس ذرائع نے بتایا کہ بڈگام پولیس کو باوثوق ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ رسو، بیروہ علاقے کا ایک رہائشی اپنے مکان مکان میں منشیات کا ذخیرہ جمع کرکے اس کا کاروبار کر رہا ہے اور اس کے علاقے مقامی نوجوانوں کو بھی فروخت کر رہا ہے۔ Budgam Drug Peddlingان معاملات کی بنا پر ایک کیس ایف آئی آر نمبر 112/2022 درج کرکے بیروہ پولیس اسٹیشن نے فوری طور کارروائی عمل میں لائی۔

تفتیش کے دوران پولیس اسٹیشن بیروہ کی پولیس پارٹی نے ایگزیکیو مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) ناربل کی نگرانی میں رسو علاقے میں چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران اس مکان سے دو نئیلون کے تھیلے برآمد کیے گئے جن میں 7.2کلوگرام وزنی چرس (پسی ہوئی بھنگ) بر آمد کی گئی۔ Budgam Police Arrested Drug Peddlerپولیس ذرائع کے مطابق ملزم چھاپے کے وقت موقع سے فرار ہو گیا تھا جس کی شناخت شبیر احمد ڈار ولد ثناء اللہ ڈار ساکنہ رسو، بیروہ کے طور پر ہوئی ہے۔

بڈگام پولیس نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع کے بعد فرار ہوئے منشیات فروش کو ایک خاص مقام سے گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔Police Arrested Drug Peddler in Budgam

ABOUT THE AUTHOR

...view details