ضلع بڈگام کے ڈب پورہ، نصراللہ پورہ علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران بڈگام پولیس نے چیک پوسٹ کے قریب مشکوک حالت میں گھومتے دیکھ کر ایک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا۔ Drug Peddler Arrested in Budgam, Contraband Substance Recovered بڈگام پولیس کے مطابق اس شخص نے رکنے کے بجائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے اس کا تعاقب کرکے اسے حراست میں لے لیا۔
Drug Peddler Arrested in Budgam: منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار - بڈگام منشیات برآمد
بڈگام پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Budgam Police Arrested Drug Peddler
بڈگام پولیس کے مطابق حراست میں لے لیے گئے شخص کی تلاشی کے دوران اسکے قبضے سے منشیات کو برآمد کر لیا گیا۔ Drug Peddler Arrested in Budgamجن میں مکئی کے پتوں سے ڈھکا 90گرام وزنی چرس اور کنٹرولڈ ڈرگ الپرازولم 0.5ملی گرام کی 180ٹیبلٹ شامل ہیں۔ بڈگام پولیس نے منشیات کو ضبط کرکے منشیات فروش کو پولیس اسٹیشن بڈگام منتقل کر دیا۔
بڈگام پولیس نے گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت نصراللہ پورہ، بڈگام کے رہائشی فردوس احمد ڈار ولد علی محمد ڈار کے طور پر کی ہے۔ Budgam Police Arrested Drug Peddlerپولیس نے اس ضمن میں ایک ایف آئی آر 96/2022 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ بڈگام پولیس نے لوگوں سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں پولیس کا تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔