بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ’’منشیات کی لت کی روک تھام‘‘ کے عنوان سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ آگاہی پروگرام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کھندا، بڈگام میں منعقد ہوا جس میں اسکول کے 28 سٹاف ممبران اور 70 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں اس پروگرام کی میزبانی نصرت اندرابی، پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول کھندا، اور انشا حسن انچارج ڈرگ ڈی ایڈکشن اینڈ اسٹریس مینجمنٹ سینٹر، ڈی پی ایل بڈگام، نے انجام دی۔ Drug De Addiction Awareness Programme in Budgam
اس موقعy پر اسپیکر انشا حسن نے نشہ آور اشیاء کی نشاندہی میں اسکول انتظامیہ کے کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ منشیات کا تدارک کرنے کے لیے ان کا اہم ترین رول بنتا ہے جس پر ہمیں ہمیشہ مستعد ہوکر کام کرنا ہے۔ انہوں نے نشہ سے پیدا ہونے والی نفسیاتی بیماریوں اور سماجی برائیوں پر بھی روشنی ڈالی۔