بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ’’منشیات سے بچاؤ‘‘ کے موضوع پر ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔ آگاہی پروگرام گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول ناربل میں منعقد ہوا جس کی میزبانی انچارج ڈرگ ڈی ایڈکشن اینڈ اسٹریس مینجمنٹ سینٹر، ڈی پی ایل بڈگام، انشا حسن نے کی۔ Drug De addiction Awareness Programme in Budgam
آگاہی پروگرام میں کے دوران مقررین نے منشیات کی لت میں مبتلا افراد، خصوصاً طلبہ کی شناخت کرنے میں اسکول انتظامیہ کے رول کو اجاگر کیا اور ساتھ ہی اس کے تدارک کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ مقرین نے منشیات سے نفسیاتی اور سماجی نقصانات پر بھی روشنی ڈالی اور حاضرین خصوصاً طلبہ کو زیار دیا کہ وہ نہ صرف خود بلکہ دوسروں کو بھی منشایت سے دور رہنے پر زور دیں۔ Awareness on Drug Abuse in Budgam