بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈرگ کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ نے ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر مارکیٹ چیکنگ مہم شروع کی۔ اس مہم کے دوران ڈرگ انسپکٹرز کی ایک ٹیم، جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر بڈگام نذیر احمد کر رہے تھے، نے گلوان پورہ، بڈگام اور کٹبل، چرار شریف میں دو میڈیکل شاپس کو ڈرگ لائسنس کے بغیر غیر قانونی طور پر ادویات فروخت کرنے کی پاداش میں سیل کر دیا۔ Drug Licenses Cancelled in Budgam
Medical Shops Sealed in Budgam بڈگام میں دو میڈیکل شاپ سیل، 3 لائسنس منسوخ
بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے کی پاداش میں دو دکانوں کو سیل کرنے کے علاوہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر تین ڈرگ اسٹورز کے لائسنس معطل کیے گئے۔ Drug Stores Sealed in Budgam
ٹیم نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 3 ڈرگ سٹورز کے لائسنس بھی معطل کر دیے۔ مہم کے دوران، ادویات کے معیار کو جانچنے کے لیے ٹیسٹ/تجزیہ کے پانچ نمونے اٹھائے گئے۔پانچ عدد میڈیکل سٹورز کو عادی بنانے والی ادویات کی فروخت/خریداری کا ریکارڈ جمع نہ کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا گیا۔ ادویات کی فروخت کا ڈیجیٹل ریکارڈ رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی اور کمپیوٹر سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے بھی سخت ہدایات دی گئیں۔Drug Controller Budgam market Visit
میڈیکل سٹور آپریٹرز کو مشورہ دیا گیا کہ وہ تمام میڈیکل شاپس/ایجنسیوں میں پوسٹرز اور پمفلٹ چسپاں کرنے کو یقینی بنائیں جن میں ادویات کے مضر اور ذیلی اثرات کے علاوہ ادویات کے زیادہ استعمال سے اسکے عادی بننے کے نقصانات کو دکھایا گیا ہو۔ اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر کے مطابق یہ مہم ضلع بھر میں جاری رہے گی۔