اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anti-Drug Awareness Rally بڈگام میں منشیات مخالف بیداری ریلی کا انعقاد - جموں و کشمیر خبر

بڈگام پولیس کی جانب سے ماگام قصبے میں منشیات سے متعلق بیداری ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی رضوی اسٹاپ ماگام سے شروع ہوکر یو ٹرن اگریکلان ماگام نامی مقام پراختتام پذیر ہوئی۔

منشیات مخالف بیداری ریلی
منشیات مخالف بیداری ریلی

By

Published : Mar 11, 2023, 8:15 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج بڈگام پولیس کی جانب سے ماگام قصبے میں ماگام "کیمسٹ اینڈ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن اور ٹریڈ یونین" کے اشتراک سے "رن فار تفریح" کے تھیم کے ساتھ منشیات کے استعمال کے خلاف ایک بیداری ریلی نکالی گئی۔ بیداری ریلی کو ایس ڈی پی او ماگام آفتاب اعوان نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ریلی رضوی اسٹاپ ماگام سے شروع ہوکر یو ٹرن اگریکلان ماگام پر اختتام پذیر ہوئ۔ اس بیداری ریلی میں سول سوسائٹی کے اراکین، نوجوانوں اور ماگام کے علاقے کے معززین نے شرکت کی۔ اس بیداری ریلی کا بنیادی مقصد منشیات کے استعمال اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی سے لوگوں کو واقف کرانا تھا۔


اس موقع پر ایس ڈی پی او ماگام نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات اور اس سے متعلقہ دوسری ممنوعہ اشیاء کے استعمال کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر معاشرے سے اس لت کو ختم کریں۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں منشیات کے استعمال کے خلاف پیغامات درج تھے اور انہوں نے معاشرے سے اس لت کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے بڈگام پولیس کے ساتھ ہاتھ ملانے کا عہد بھی کیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر پولیس منشیات کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہےڈ اور اس ضمن میں وہ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی انجام دینے کے علاوہ وہ عوام بالخصوص نوجوان نسل کو منشیات سے دور رہنے کے لیے بیداری مہم بھی چلاتے ہیں جس میں وہ روڈ شوز، روڈ ریلی، سیمینار، ڈبیٹ، وغیرہ قابل ذکر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details