اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Awareness Programme Budgam بڈگام کے نجی اسکول میں نشہ کے خلاف آگاہی کیمپ

بڈگام پولیس نے ضلع کے کرالہ پورہ علاقے میں قائم ایک نجی اسکول میں منشیات سے بچاؤ کے حوالے سے ایک آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا۔ Drug De addiction Awareness Programme in Budgam

بڈگام کے نجی اسکول میں آگاہی کیمپ منعقد
بڈگام کے نجی اسکول میں آگاہی کیمپ منعقد

By

Published : Sep 29, 2022, 4:44 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو ’’منشیات سے بچاؤ‘‘ پر ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ آگاہی پروگرام اسلامک پبلک سیکنڈری اسکول، کرالہ پورہ نامی ایک نجی اسکول میں منعقد کیا گیا۔ آگاہی پروگرام کے دوران مقررین نے منشیات کے مضر اثرات اور اس کے بچاؤ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔Nasha Mukt Bharat Abhiyan Drug Awareness Programme

اس موقع پر انچارج ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر، ڈی پی ایل، بڈگام، انشا حسن نے منشیات میں مبتلا افراد کی نشاندہی میں اسکول انتظامیہ کے رول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے منشیات سے نفسیاتی اور سماجی نقصانات پر بھی روشنی ڈالی۔ مقررین نے طلبہ کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی۔ طلبہ سمیت آگاہی پروگرام میں شریک سبھی افراد نے منشیات سے دور رہنے اور دوسروں کو بھی اسکے مضر اثرات سے باخبر کرنے کا عہد لیا۔

منتظمین کے مطابق آگاہی پروگرام کا انعقاد لوگوں خاص کر طلبہ میں بڑھتے منشیات کے رجحانات سے با خبر کرنے اور سماج پر پڑ رہے اسکے منفی اثرات سے باخبر کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اسکول کے پرنسپل نے منشیات کے حوالہ سے والدین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: ’’بچے کی نشوونما میں والدین کا اہم کردار ہوتا ہے۔ والدین کو چاہئے وہ اپنی اولاد کی صحیح تربیت کے حوالہ سے ہمیشہ سنجیدہ رہیں۔‘‘Nasha Mukt Bharat Abhiyan Drug Awareness Programme in Budgam

آگاہی پروگرام میں اسلامک پبلک سیکنڈری اسکول کرالپورہ، بڈگام کے پرنسپل غلام محمد ڈار، عملہ سمیت اسکول کے درجنوں طلبہ نے شرکت کی۔ جبکہ پروگرام کی میزبانی انچارج ڈرگ ڈی ایڈکشن اینڈ اسٹریس مینجمنٹ سنٹر DPL بڈگام، انشا حسن نے کی۔

مزید پڑھیں:بڈگام: منشیات کی لت سے نوجوانوں کو بچانے کی ہر تدبیر ناکام

ABOUT THE AUTHOR

...view details