بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ’’منشیات سے بچاؤ‘‘ کے موضوع پر ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ آگاہی پروگرام ہائر سیکنڈری اسکول شوگہ پورہ، بڈگام میں منعقد ہوا جس میں مقررین بشمول اسکول ٹیچرز نے شرکاء خصوصاً طلبہ سے منشیات کے بڑھتے رجحان پر قابو پانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ Drug Awareness Programme at Hr Sec School Shoga Pora Budgam
پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول شوگہ پورہ، میمونہ جان اور انچارج ڈرگ ڈی ایڈکشن اینڈ اسٹریس مینجمنٹ سینٹر، ڈی پی ایل بڈگام، انشا حسن نے منشیات کے مضر اثرات پر روشی ڈالی۔ مقررین منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے میں اساتذہ اور والدین کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بچوں کی صحیح پرورش کرنے اور منشیات سے دور رکھنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا۔ Budgam Drug De Addiction Awareness Programme
مقررین نے نشہ آور اشیاء کی نشاندہی اور ان کے استعمال سے طلبہ کو دور رکھنے کے حوالہ سے سکول انتظامیہ کے کردار کو اجاگر کیا اور ساتھ ہی اس کے تدارک کے لیے ان کے رول پر بھی مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے منشیات سے جسمانی و نفسیاتی بیماریوں اور اس سے سماج پر مرتب ہونے والے منفی اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔ اسکے علاوہ نشہ کی لت میں مبتلا افراد کی کائونسلنگ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔