اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sheep Killed in Dog Attack آوارہ کتوں کے حملے میں نو بھیڑیں ہلاک - آوارہ کتوں نے بھیڑوں کے ایک ریوڑ پر حملہ

ضلع بڈگام میں ایک دلخراش واقعے میں آوارہ کتوں نے بھیڑوں کے ایک ریوڑ پر حملہ کر دیا۔ Dog Attack Leaves 9 Sheep Dead in Budgam

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بدھ کے روز آوارہ کتوں نے بھیڑوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 9 بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔ یہ واقعہ بڈگام کے سب ضلع بیروہ کے ایک نزدیکی گاؤں سودی پورہ میں پیش آیا۔ ریوڑ کے مالک فارق احمد پرہ نے بتایا کہ کتوں کے ایک ٹولے نے ان کے ریوڑ پر اچانک حملہ کرکے بھڑیوں کو لہو لہان کر دیا۔  فاروق احمد پرہ نے بتایا کہ کتوں کے حملہ میں 9بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔ فاروق احمد نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آوارہ کتے ریوڑ میں داخل ہوئے اور بھیڑوں کی چیر پھاڑ کی اور اس خوفناک حملہ میں نو بھیڑیں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ دو بھیڑیں شدید زخمی ہو گئیں جن کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔  متاثرہ نے حکام سے نقصان کا معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آوارہ کتوں کی دحشت کو روکنے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے بڈگام ضلع میں ہی کتوں نے ایک بزرگ خاتون پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا تھا۔ کتوں کی اس ہڑبونگ سے علاقے میں ڈر کا ماحول ہے اور رہائشی خاص کر والدین اپنے بچوں کے لئے کافی فکر مند ہے۔  یاد رہے کہ گزشتہ برس پلوامہ ضلع میں آوارہ کتوں کے حملہ میں ایک چھ سالہ بچے کی موت واقع ہو گئی تھی۔ کتوں کی بڑھتی آبادی کو لیکر عوام کافی فکر مند ہے جبکہ متعلقہ حکام خاص کر میونسپل ادارے کتوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔

By

Published : Mar 30, 2023, 5:02 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بدھ کے روز آوارہ کتوں نے بھیڑوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 9 بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔ یہ واقعہ بڈگام کے سب ضلع بیروہ کے ایک نزدیکی گاؤں سودی پورہ میں پیش آیا۔ ریوڑ کے مالک فارق احمد پرہ نے بتایا کہ کتوں کے ایک ٹولے نے ان کے ریوڑ پر اچانک حملہ کرکے بھڑیوں کو لہو لہان کر دیا۔ فاروق احمد پرہ نے بتایا کہ کتوں کے حملہ میں 9بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔ فاروق احمد نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آوارہ کتے ریوڑ میں داخل ہوئے اور بھیڑوں کی چیر پھاڑ کی اور اس خوفناک حملہ میں نو بھیڑیں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ دو بھیڑیں شدید زخمی ہو گئیں جن کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔

متاثرہ نے حکام سے نقصان کا معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آوارہ کتوں کی دحشت کو روکنے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے بڈگام ضلع میں ہی کتوں نے ایک بزرگ خاتون پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا تھا۔ کتوں کی اس ہڑبونگ سے علاقے میں ڈر کا ماحول ہے اور رہائشی خاص کر والدین اپنے بچوں کے لئے کافی فکر مند ہے۔

مزید پڑھیں:Six Injured in Stray Dog Attack: بڈگام میں آوارہ کتے کے حملے میں چھ افراد زخمی

یاد رہے کہ گزشتہ برس پلوامہ ضلع میں آوارہ کتوں کے حملہ میں ایک چھ سالہ بچے کی موت واقع ہو گئی تھی۔ کتوں کی بڑھتی آبادی کو لیکر عوام کافی فکر مند ہے جبکہ متعلقہ حکام خاص کر میونسپل ادارے کتوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details