اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ۔19: بڈگام میں دفعہ 144 نافذ - ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شہباز احمد مرزا

کورونا وائرس کے متاثرین میں مسلسل اضافے اور لاک ڈاون میں ڈھیل کی وجہ سے بازاروں میں عوام کا ہجوم اُمڈ آنے کے پیش نظر ضلع بڈگام میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

کووڈ۔19: بڈگام میں دفعہ  144 نافذ
کووڈ۔19: بڈگام میں دفعہ 144 نافذ

By

Published : Jul 31, 2020, 9:04 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں گزشتہ شام دیر گئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شہباز احمد مرزا نے ایک حکمنامہ جاری کیا، جس میں ضلع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ دفعہ 144 کا نفاذ ضلع میں 31 جولائی سے 04 اگست تک رہے گا۔

کووڈ۔19: بڈگام میں دفعہ 144 نافذ

اس حکمنامے کے تحت ضلع میں تمام دکانیں، کاروباری ادارے اور عوامی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گا، وہیں دفعہ 144 کو سختی سے عمل میں لانے کے لیے سینئر سپریٹینڈینٹ آف پولیس بڈگام و سرینگر، ایس ڈی ایمز، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اختیارات دئے گئے ہیں۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ضلع میں جولائی کے آغاز سے اب تک پازٹیو کیسز کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے اور وہی اموات میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جو کہ بعثِ تشویش ہے۔ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے یہ سخت انتیظامات اٹھائے ہیں تاکہ ضلع میں کوڈ۔19 وبا کے انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details