وسطی ضلع بڈگام میں آج ڈائریکٹر سیاحت ڈاکٹر جی این ایتو نے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا کے ہمراہ سیاحتی مقام دودھ پتھری کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر ٹورزم نے آنے والے سیاحتی سیزن کے لئے جاری تعمیر و ترقی کے کاموں کا جائزہ لیا۔
انتظامیہ کی جانب سے دودھ پتھری، یوسمرگ اور توسئہ میدان میں ترقی کے کام کاج کے لیے 100 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بعدازاں ڈائریکٹر سیاحت نے متعلقہ آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور ان سے ڈرافٹ ماسٹر پلان پر عمل درآمد کرنے کی تاکید کی جو کہ اس خوبصورت سیاحتی مقام کو جاذبِ نظر بنانے کے لیے ہے۔
انھوں نے بتایا 'اس ماسٹر پلان کو سنہ 2011 میں ڈرافٹ کیا گیا تھا مگر کچھ نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کو ابھی تک عملایا نہیں گیا تھا۔ اس پر تیزی سے عمل کرنے کے لیے ہم نے اس کو متعلقین کے سامنے رکھا ہے تاکہ وہ اس کو فعل بنانے کے لیے اپنی تجویزات ؤ اعتراضات سے ہمیں آگاہ کریں'۔
انہوں نے بتایا 'اس ضمن میں اب تک 42 تجویزات ؤ اعتراضات ہمیں مختلف جگہوں سے موصول ہوئے ہیں. ان تجاویزات پر غور ؤ فکر کرنے اور ان میں سے فائدہ مند تجویزات ؤ اعتراضات کو عملانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ ان کو ماسٹر پلان ڈرافٹ میں شامل کیا جائے.