اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Programme at Wagar Khansahab: خانصاحب، بڈگام میں خواتین کیلئے بیداری کیمپ

ڈی ایچ ای ڈبلیو، او ایس سی بڈگام کے اشتراک سے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واگر، خانصاحب علاقے میں آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ DHEW, OSC Budgam organised Awareness Programme at Wagar Khansahab

۱
۱

By

Published : Dec 1, 2022, 1:45 PM IST

بڈگام:خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالہ سے قائم کئے گئے ضلع سطح کے مرکز (DHEW) بڈگام نے ون اسٹاپ سینٹر (OSC) کے تعاون سے بلاک خانصاحب کے آنگن واڑی سنٹر، پنچایت واگر میں آگاہی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ آگاہی کیمپ کے دوران DHEW سمیت خواتین کے لئے مخصوص اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔ Wagar Khansahab Awareness Programme

آگاہی پروگرام میں مقامی خواتین سمیت پنچایت واگر، خانصاحب کے ملحقہ علاقوں سے آئے درجنوں بچوں نے شرکت کی۔ ڈی ایچ ای ڈبلیو بڈگام کی ٹیم نے شرکاء کو خواتین کی بہبود سے متعلق وضع کی گئی اسکیموں بشمول BBBP، خواتین کی ہیلپ لائن 181، خواتین کے لیے OSC، PMMVY، PMKVY، جنانی تحفظ یوجنا، پوشن ابھیان UDID کے بارے میں بیداری فراہم کی۔

مقررین نے خواتین کاروباریوں کو ذریعہ معاش کی اسکیموں، بڑھاپے کی پنشن اسکیم، بیواؤں کے لیے پنشن اسکیم، معذور افراد کے لیے پنشن اسکیم، UTMAS، چائلڈ لائن 1098، ICPS اور خواتین سے متعلق دیگر اسکیموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ٹیم OSC بڈگام نے خواتین کے لیے ون اسٹاپ سینٹر میں فراہم کی جانے والی خدمات جن میں میڈیکل، سائیکو سوشل کونسلنگ، لیگل ایڈ، شیلٹر، ڈبلیو ایچ ایل 181 کے بارے میں بتایا۔

مزید پڑھیں:پلوامہ: مہیلا شکتی کیندر کی جانب سے خواتین کے لئے بیداری کیمپ

اس ٹیم نے گھریلو تشدد ایکٹ 2005، سائبر کرائم، اسٹاکنگ اور دیگر جرائم کے بارے میں بھی روشنی ڈالی۔ روگرام کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے شرکت کرنے والی خواتین کی شکایات کو بھی نوٹ کیا اور انہیں جلد از جلد مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details