اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترقیافی کمشنر بڈگام کا چاڈورہ دورہ - شہباز مرزا

ضلع ترقیافی کمشنر بڈگام نے اپنے دورے کے موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ لوگوں کے مسائل کو درج کیا جائے اور فوری طور پر کاروائی کرکے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جائے۔

DDC Budgam Visits sub Division Chadoora
ترقیافی کمشنر بڈگام کا سب ڈویژن چاڈورہ دورہ

By

Published : Jan 13, 2021, 10:41 PM IST

ضلع ترقیافی کمشنر بڈگام نے آج سب ڈویژن چاڈورہ کا دورہ کیا۔ شہباز احمد مرزا نے سب ضلع ہیدکوارٹر پر بلاک دیوس مہم کے تحت ایک عوامی اجلاس کا انعقاد کیا۔

اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ایسے پروگراموں کو اس لیے منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کے در پیش مسائل کا موقع پر ازالہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک منعقد کیے گئے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کافی کارگر ثابت ہوئے ہیں۔ پروگرام کے دوران انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ لوگوں کے مسائل کو درج کیا جائے اور فوری طور پر کاروائی کرکے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جائے۔

دورے کے دوران شہباز مرزا نے سرسیار کے پرائمری ہیلتھ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں لوگوں کو مل رہی سہولت کا جائزہ لیا۔

اس دوران ایس ڈی ایم چاڈورہ، ایس ڈی پی او چاڈورہ، سی ای او بڈگام، سی ایم او بڈگام، تحصیلدار چادورہ او بی کے پورہ کے علاوہ کئی اعلی عہدیدار موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details