حدبندی کمیشن نے اپنا کام کیا۔ وہ چار روزہ دورے کے دوران دو سو نوے وفود سے ملے۔ حدبندی کمیشن اب اپنا ڈرافٹ رپورٹ دے گا جس کے بعد وہ دو ماہ تک لوگوں کے بیچ ڈالا جائے گا اور اس مدت کے دوران لوگ اپنی رائے درج کرا سکیں گے۔ اس کی جانکاری بی جے پی جموں کشمیر کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے دی۔
اشوک کول نے کہا کہ 'حدبندی مکمل ہونے کے بعد جموں و کشمیر میں انتخابات عمل میں لائے جائیں گے۔ اشوک کول نے کہا کہ حدبندی کمیشن وفود نے متعدد لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی رائے سنی'۔
پی ایم مودی کے ساتھ گزشتہ ماہ ہوئی آل پارٹی میٹنگ کے حوالے سے اشوک کول نے کہا کہ 'میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی نے سیاسی جماعتوں سے کہا کہ جو بھی آپ کو کہنا ہے وہ کہو اور اس دوران سبھی نمائندوں کو اپنی رائے رکھنے کا پورا موقع دیا گیا'۔