بڈگام: سرینگر کے مضافات بمنہ، خمینی چوک میں ڈرینیج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے۔ اکثر و بیشتر ڈرینیج کا پانی گلی کوچوں، سڑکوں پر جمع رہتا ہے جس کے سبب علاقے میں سڑکیں اور گلی کوچے بھی خستہ ہو چکے ہیں۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ خستہ حال سڑکوں اور ناقص ڈرینیج سسٹم کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔Dilapidated Bemina Khumaini Chowk Roads Irks Commuters
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے خمینی چوک، بمنہ کے باشندوں نے کہا کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن نے 2 سال قبل علاقے میں پانی کی نکاسی کے لیے ڈرینیج منصوبہ پر کام شروع کیا جسے ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’ناقص ڈرینیج سسٹم کے باعث بارش اور برفباری کا پانی گلی کوچوں اور سڑکوں پر جمع رہتا ہے جس کے سبب سڑکیں بھی خستہ ہو چکی ہیں۔‘‘Bemina Khumaini Chowk Roads Dilapidated