بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل بڈگام نذیر احمد خان نے آج بلاک رٹھسن میں محکمہ دیہی ترقی کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ پی آر آئی، بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی گرانٹس کے تحت کئے جانے والے مختلف کاموں کی پیش و رفت جاننے کے لیے آج محکمہ دیہی ترقی کے کام کاج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ DDC Budgam Reviews RDD
بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر رٹھسن ہلال عرفات نے مختلف کاموں بالخصوص ایس بی ایم گرامین سمیت مختلف کاموں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ چیئرمین ڈی ڈی سی بڈگام نے تمام عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تال میل سے کام کریں۔