ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بڈگام شہباز احمد مرزا نے ضلع میں قرنطینہ مراکز میں پہلے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آج ایک خصوصی دورہ کیا۔
اس دوران ڈی سی بڈگام نے ان مراکز میں قرنطینہ پر رکھے گئے افراد سے بات چیت کی اور ان سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے ضروری انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
ڈی سی بڈگام نے قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا بعد ازاں ڈی سی نے ایک میٹنگ طلب کی جس میں ضلع کے تمام منسپلٹی کے EO's کو مدعو کیا گیا۔
اس میٹنگ میں انِ ای اوز کی طرف سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں جنکاری حاصل کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ہم ان تمام قرنطینہ سینٹرز سے کوڈا کرکٹ جمح کرتے ہیں اور اس کو ڈمپنگ سائٹ میں ڈال دیتے ہے۔
وہی ڈی سی نے اس بات کے جواب میں تمام ای اوزکو اس بات سے باخبر کیا کہ ضلع کے کسی بھی قرنطینہ سینٹر میں صفائی و ستھرائی میں لیعت و لال برتنے یا کسی بھی آفیسر کی جانب سے کسی بھی قسم کی انتیظامات میں قوطاہی برتنے کا مرتکب پایا گیا تو اس کے ساتھ سختی سے کاروائی کی جائے گی
میٹنگ سے پہلے دورے کے دوران ترقیاتی کمشنر بڈگام نے آج ایک انچارج قرنطینہ سینٹر گورنمنٹ گرلز ہوسٹل بڈگام کو ڈیوٹی میں قوطاہی برتنے اور اپنی زمیداریوں کو احسن طریقے سے نہ نبانے کے بنا پر موقع پر ہی معطل کیا اور بعد میں افسران سے میٹنگ کے دوران ڈی سی نے اس بات پر زور دیا کہ جو بھی افسر اس طرح سے اپنی زمیداریوں میں کسی بھی کمی پیشی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور ایسا اس کے ساتھ بھی ہوگا۔
میٹنگ کے دوران ترقیاتی کمشنر بڈگام نے EO's کو ہدایات کہ وہ زہنی طور پر ہمیشہ تیار رہے تاکہ ہم مل کر قرطینہ میں رکھے گئے افراد کو ہر سہولیت بہم رکھے۔ انِ سب مراکز میں سینیٹائزیشن روزانہ دو بار کی جائے اور ساتھ ہی ان قرطینہ سینٹرز کے اندر اور باہر کوڈہ دان نسب کئے جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام قرطینہ مراکز کے اندرون اور بیرون میں کسی بھی قسم کا کوئی کوڈا کرکٹ بکھرا پڑا نہ ہو۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس بات پر مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ ''کوؤڈ-19 کے کسی بھی کام کو ایمرجنسی میں اولین ترجیح پر مکمل کیا جائے۔''
ڈی سی نے کہا کہ 'ریڈ زون قرار دیئے گئے گاؤں کو فیموگیشن اور سینیٹائزیشن کی جائے۔'
اس دوران تمام EO's سے ڈمپنگ سائٹس کے بارے میں بھی ڈی سی نے معلومات حاصل کی، اسی ضمن میں ای او ماگام نے ڈی ایم سے ماگام ڈمپنگ سائٹ تک رسائی کے لیے مداخلت کی گزارش کی۔