ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے آج اچھہ گام بڈگام میں قائم کووڈ سینٹروں کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈی سی کے ساتھ سی ایم او بڈگام اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود رہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کا کووڈ سینٹروں کا دورہ ڈی سی نے متعلقہ حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا مریضوں کے لئے ہر طرح کے اقدامات کریں۔
اس دوران ڈی سی کو اسپتال میں مریضوں کو ملنے والی تمام تر سہولت اور میڈیکل عملے کے حوالے سے بھی جانکاری فراہم کی گئی۔
واضح رہے کہ ضلع بڈگام میں کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انتظامیہ لگاتار لوگوں سے اپیل کر رہا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوط رہنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کریں۔
اس کے باوجود کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ضلع میں ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ اب انتظامیہ کووڈ سینٹروں کو بھی بڑھا رہا ہے۔
اسی سلسلے میں انتظامیہ نے اب پرائمری ہیلتھ سینٹر اچھہ گام کو کووڈ سینٹر میں تبدیل کر لیا ہے۔ اسپتال میں چالیس بیڈ لگائے گئے ہیں۔
جہاں پر کورونا وائرس کے مریضوں کو آکسیجن اور دیگر سہولت فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ضلع بڈگام میں موجودہ وقت میں دو ہزار آٹھ سو ترسٹھ کیسز ہیں اور اب تک کورونا سے ایک سو چھتیس افراد کی موت ہوئی ہے۔