اردو

urdu

ETV Bharat / state

DC Budgam on Arbaeen Arrangements ڈی سی بڈگام کا امام بارگاہ بمنہ کا دورہ - ڈی سی بڈگام ایس ایف حامد

ڈی سی بڈگام نے جلوس اربعین کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے عزاداروں کو مکمل راحت پہنچانے پر زور دیا۔Muharram Arbaeen Arrangements

ڈی سی بڈگام کا امام بارگاہ بمنہ کا دورہ
ڈی سی بڈگام کا امام بارگاہ بمنہ کا دورہ

By

Published : Sep 7, 2022, 1:10 PM IST

بڈگام: ڈی سی بڈگام ایس ایف حامد نے مرکزی امام بارگاہ بمنہ کا دورہ کرکے محرم کے جلوس چہلم (اربعین) کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ DC Budgam visits Imam Bargah Beminaڈی سی نے عوام الناس بالخصوص 17 ستمبر کے سب سے بڑے جلوس میں شامل ہونے والے عزاداروں کی سہولت کے لیے پیشگی انتظامات پر زور دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلوس اور عزاداروں کے بغیر کسی پریشانی کے گزرنے کے لیے ٹرانسپورٹ، بجلی، پینے کے پانی کی سہولت، صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت، رابطہ اور اندرون سڑکوں کے لیے پیشگی انتظامات کیے جائیں۔

اس موقع پر انجمن شرعی شیعان کے نمائندوں سمیت مقامی باشندوں نے ڈی سی کو اپنے مطالبات اور ضروریات سے باخبر کیا۔ ڈی سی عوام الناس کی جانب سے اٹھائے گئے معاملات سننے کے بعد جلوس عزا کے لئے پختہ انتظامات پر زور دیا۔ انہوں نے افسران کو بغیر پریشانی جلوس عزا کے گزرنے اور عزاداروں کو راحت پہنچانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کی۔ Muharram Arbaeen Arrangements in Budgam

ڈی سی نے اے ڈی ڈی سی بڈگام کو جلوس اربعین کے انتظامات کے لیے نوڈل افسر کے طور پر بھی نامزد کیا اور انہیں ذاتی طور پر اس کی نگرانی کی ہدایت کی۔ اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، ایس ڈی ایم بیرواہ، تحصیلدار بڈگام، ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی، ڈی آئی او اور دیگر افسران و اہلکار بھی ڈی سی کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں:DC Bandipora Reviews Muharram Arrangements: ڈی سی بانڈی پورہ کا محرم کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details