اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی سی بڈگام نے بیروہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا - تعمیراتی کام میں سرعت

ڈی سی بڈگام شہباز مرزا نے سیل علاقے میں عوامی دربار منعقد کیا جس میں لوگوں نے علاقے میں درپیش مشکلات سے ڈی سی کو آگاہ کیا۔

ڈی سی بڈگام نے بیروہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
ڈی سی بڈگام نے بیروہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

By

Published : Oct 14, 2021, 6:19 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے ضلع کے بیروہ علاقے کا دورہ کرکے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

ڈی سی بڈگام نے بیروہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

شہباز مرزا نے بیروہ کے سیل علاقے میں زیر تعمیر پل پر جاری کام کا جائزہ لیا۔

ڈی سی بڈگام کو بتایا گیا کہ پل پر اسی (80) فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ بقیہ کام دو ماہ سے بھی کم عرصے میں مکمل کر لیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ پل نالہ سکھ ناگ پر تعمیر کیا جا رہا ہے جس پر 6.48 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ مذکورہ پل بیروہ اور کھاگ کے کنڈی علاقوں کو زمینی راستے سے ملائے گا۔

دورے کے دوران ڈی سی بڈگام نے کہا کہ ’’ترقیاتی کاموں کو وقت پر پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔‘‘

شہباز مرزا نے سیل علاقے میں عوامی دربار بھی منعقد کیا جس میں لوگوں نے علاقے میں درپیش مشکلات سے ڈی سی کو آگاہ کیا۔

ڈی سی بڈگام نے لوگوں کو یقین دلایا کہ انکے جائز مطالبات کو جلد پورا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:سڑک اور ڈرین کے تعمیراتی کام میں سرعت لانے کا مطالبہ

ڈی سی نے دورے کے دوران اروا نامی گاؤں کا بھی دورہ کیا اور یہاں 5.23 کروڑ روپے لاگت سے تعمیر کیے جا رہے پل کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے تعمیراتی کام میں سرعت لائے جانے پر زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details