بڈگام:ڈپٹی کمشنر بڈگام، ایس ایف حامد نے ضلع بڈگام کے سبھی شہریوں سے اپنا آدھار کارڈ اپڈیٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ڈی سی بڈگام نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’جنہوں نے گزشتہ 8 برسوں کے دوران اپنا آدھار کارڈ اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے وہ شناختی اور رہائش کے ثبوت اور اس سے منسلک معاون دستاویز کے ساتھ آدھار کو اپ ڈیٹ کریں یا تو myAadhaar پورٹل یا m.adhaar ایپ کے ذریعے یا آف لائن قریبی آدھار مرکز پر جا کر اپنا آدھار اپڈیٹ کریں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’آدھار میں دستاویز کو اپ ڈیٹ رکھنے سے زندگی میں آسانی، بہتر سروس ڈیلیوری میں مدد ملتی ہے اور درست اور صحیح تصدیق و شناخت کو ممکن بناتا ہے۔‘‘ ڈی سی بڈگام نے مزید کہا کہ ’’گزشتہ دہائی کے دوران 12 ہندسوں کا منفرد شناختی نمبر ہندوستان میں رہائشیوں کی شناخت کے عالمی طور پر تسلیم شدہ ثبوت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ یہ رہائشیوں کے مفاد میں ہے کہ وہ اپنے آدھار کو شناخت کے موجودہ ثبوت اور رہائش کے ثبوت کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھیں۔‘‘