بڈگام (جموں و کشمیر) :وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر، اکشے لبرو، نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) کیمپس، بڈگام کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کیمپس میں جاری کاموں کی رفتار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈی سی بڈگام نے ڈائریکٹر NIFT جاوید احمد وانی، ایگزیکٹو انجینئر سڈکو (SIDCO) اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ آڈیٹوریم، بائز ہاسٹل، رہائشی انکلیو اور اندرون سڑکوں کی اپگریڈیشن اور دیگر سہولیات سمیت جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی سی نے این آئی ایف ٹی کیمپس میں پارکنگ کی سہولت اور لینڈس اسکیپنگ کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔
DC Budgam NIFT Visit: ڈی سی بڈگام نے NIFT کیمپس کا کیا دورہ - ڈی سی بڈگام این آئی ایف ٹی کیمپس دورہ
ڈی سی بڈگام نے این آئی ایف ٹی کیمپ کے دورے کے دوران لینڈس اِسکیپنگ، بلیک ٹاپنگ، آڈیٹوریم، بائز ہاسٹل اور دیگر زیر التواء کاموں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔
ڈی سی بڈگام نے تمام جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا اور متعلقہ ایگزیکیوٹنگ ایجنسیز کو ہدایت کی کہ وہ کام کو کم سے کم مدت میں مکمل کریں۔ ڈی سی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قومی سطح کے منصوبے پر کام کے عمل کو مربوط، ہموار اور بر وقت طریقے سے انجام دیا جائے تاکہ اس باوقار قومی ادارے کے مربوط کیمپس کا جلد اور باضابطہ طور افتتاح کیا جا سکے اور اسے عوام کے لیے وقف کیا جا سکے۔
قابل ذکر ہے کہ این آئی ایف ٹی کیمپس، بڈگام میں جموں و کشمیر کے طلبہ و طالبات کے علاوہ ملک بھر سے بچے یہاں پڑھائی کے لیے آئیں گے۔ این آئی ایف ٹی ایک قومی سطح کا ادارہ ہے اور اس میں داخلہ ایک خاص امتحان کو پاس کرنے کے بعد ہی دیا جاتا ہے۔