بڈگام:جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں محرم الحرام Muharram Arrangements in Budgam کے حوالے سے جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا Deputy commissioner Budgam Shahbaz Mirza نے محرم الحرام کے مقدس مہینے کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے افسران کا ایک اجلاس طلب کیا۔
اجلاس میں شریک مختلف شیعہ انجمنوں کے نمائندوں نے مختلف مسائل اور مطالبات اٹھائے، جن میں بجلی اور پانی کی سپلائی کا شیڈول، تمام علاقوں میں سڑکوں کی مرمت اور سطح کو برابر کرنا، تمام علاقوں میں لنک روڈ اور اندرونی گلیوں کی تعمیر، راشن، ایل پی جی، لکڑی کی بروقت تقسیم، تمام شیعہ اکثریتی علاقوں میں صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب/بحالی، روزانہ کچرا اٹھانا اور صفائی کی مناسب دیکھ بھال، صحت کی مناسب سہولیات، ٹرانسپورٹ اور دیگر مسائل پر غوروفکر کیا گیا۔ Muharram Arrangements in Budgam
فوری طور پر تفصیلی انتظامات کرنے پر زور دیتے ہوئے، ڈی سی نے پی ڈی ڈی حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام اہم مقامات پر ہائی ماسٹ لائٹس، ہالوجن بلب اور ایل ای ڈی کی تنصیب/ بحالی کو یقینی بنائیں اور اس کے علاوہ اسٹریٹ لائٹس پر دھیان دیں۔ انہوں نے پی ایچ ای کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شناخت شدہ مقامات پر پانی کے ٹینکوں کی دستیابی کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی بلا تعطل فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ Muharram Arrangements in Budgam