بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر شہباز احمد مرزا نے آنے والے نوروزِ تہوار کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ DC Budgam Reviews Navroz Arrangements
اس ضمن میں ڈی سی بڈگام نے ایک میٹنگ کی صدارت کی اور متعلقہ افراد پر زور دیا کیا کہ وہ مارکیٹ کی سخت چیکنگ مہم کو یقینی بنائے تاکہ تاجروں کی طرف سے تمام ضروری اشیاء پر سرکاری نرخوں کے ضابطے پر سختی سے عمل کیا جائے۔
ڈی سی نے محکمہ ماہی پروری کو ہدایت کی کہ وہ پہلے سے مقررہ جگہوں پر ٹراؤٹ اور کارپ مچھلی کی فروخت کے لیے دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو آسانی ہو۔
شہباز احمد مرزا تمام متعلقہ منسپل کمیٹیوں کے ایگزیکٹیو آفیسرز کو ہدایت کہ وہ تمام علاقوں میں تہوار سے قبل اور بعد میں خصوصی صفائی مہم چلائیں۔
ڈی سی بڈگام نے ایف سی ایس اینڈ سی اے اور ایم سی کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کا سخت معائنہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ بازاروں میں بلیک مارکیٹنگ یا غیر منصفانہ تجارتی عمل نہیں ہو رہا ہوں.
محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام ذیلی مراکز پر عملہ اور ایمبولینسز کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
راشن کی دستیابی کے حوالے سے اے ڈی فوڈ کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام مراکز پر راشن سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور انہں مزید ہدایت کی گئی کہ وہ تمام مراکز کھلے رہیں گے جو شعیہ آبادی والے علاقوں میں آتے ہیں تاکہ ان کو سہولت فراہم ہوں۔