بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے موسم سرما کی سیاحت سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دوڈپتھری کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ بڈگام اس موسم سرما میں سیاحوں کی آمد ورفت کے لیے تیار ہے۔ ڈی سی نے دودھ پتھری میں موسم سرما کی سیاحت سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا۔ موسم سرما کے سیاحتی موسم کے ہموار انعقاد پر زور دیتے ہوئے، ڈی سی نے دودھ پتھری میں ٹی آر سی میں افسران اور سیاحت سے متعلق اسٹیک ہولڈرز بشمول اے ٹی وی آپریٹرز اور پونی والوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقعے پر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ، "ہم اس موسم سرما کے دوران دودھ پتھری میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ کی توقع کر رہے ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ سیر کرنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم جائیں۔" انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ دودھ پتھری میں برف صاف کرنے کے کاموں کے لیے تمام انتظامات کو یقینی بنائیں۔ DC Budgam Reviews Winter Tourism Preparations at Doodhpathri
DC Budgam at Doodhpathri ڈی سی بڈگام نے دودھ پتھری میں سرمائی سیاحت کی تیاریوں کا جائزہ لیا - DC Budgam at Doodhpathri
بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے کہا کہ "ضلع انتظامیہ بڈگام اس موسم میں سیاحوں کی آمد ورفت کے لیے تیار ہے اور ہم اس بار دودھ پتھری میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ کی توقع کر رہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سیر کرنے والوں کے لیے تمام انتظامات پیشگی طور پر تیار رکھے جائیں اور انہیں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ Winter Tourism Preparations at Doodhpathri
یہ بھی پڑھیں:
ڈی سی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ سردیوں کے موسم میں سڑکوں سے فوری طور پر برف کی صفائی کو یقینی بنائیں، تاکہ مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کے آنے جانے کے لیے بہتر رابطے کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بجلی اور پانی کی فراہمی سمیت تمام ضروری خدمات سردیوں کے دوران بہم رکھی جائے اور اگر ان میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اس کو تیز رفتاری سے بحال کیا جائے۔ ڈی سی نے دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا جن میں ہٹ اور ہوٹلوں میں رہائش کے لیے انتظامات، طبی سہولیات، اے ٹی وی سہولت اور پونی والاز کی خدمات، سردیوں کے موسم میں گاڑیوں کے پہیوں کے لیے زنجیروں کی دستیابی اور دیگر خدمات شامل ہیں۔
انہوں نے تمام محکموں کو آپسی ٹال میل اور رابطہ کاری پر زور دیتے ہوئے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ اسٹاف کو ان کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ سیاحوں کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ سیاحت دودھ پتھری کو ہر موسم میں بہترین سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ ڈی سی بڈگام کے علاوہ اس میٹنگ میں اے ڈی سی بڈگام، ڈاکٹر ناصر احمد، سی ای او دودھ پتھری، ڈاکٹر ثریا نرگس، آر اینڈ بی، پی ایچ ای، پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹیو انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران اور عہدیداروں کے علاوہ اے ٹی وی آپریٹرز اور پونی والوں کی ایسوسی ایشن کے اراکین نے شرکت کی۔